یورو، پاؤنڈ کی قیمت میں کمی

0

کراچی: یورو کی قیمت میں 60 پیسے اور پاؤنڈ کی قیمت میں 4 روپے کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریا منی ایکسچینج کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں یورو اور پاؤنڈکے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

یورو کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی ہوئی ہےجس کے بعد یورو کی قیمت 186.41 سے کم ہو کر 185.81 ہوگئی ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت میں 4 روپے تک کی کمی ہوئی ہے،پاؤنڈ کی قیمت 209 سے کم ہوکر205 ہوگئی ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے میں  ڈالر کی  قدرمیں 80 پیسے کااضافہ ہوا ہے،ڈالر کے قیمت 164.45 سے بڑھ کر 165.21 ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.