جرمنی میں تارکین وطن کو تیزی سے شہریت ملے گی، ریاستی سفارشات تیار

0

برلن: جرمنی میں مقیم تارکین وطن کے لئے اچھی خبر ہے، جرمنی کی 16 ریاستوں کے  انٹی  گریشن یعنی ہم آہنگی کے وزرا نے شہریت کے حوالے سے اہم سفارش مرکزی حکومت کو کردی ہے، جس پر عمل سے جرمنی میں مقیم تارکین وطن کی بالخصوص دوسری نسل کے لئے شہریت آسان ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی 16 ریاستوں  کے وزرائے برائے ہم آہنگی کا اہم اجلاس بریمن Bremen میں ہوا ہے، جس میں اکثریت رائے سے جرمن شہریت دینے کا عمل  تیز اور آسان بنانے کی سفارشات تیار کرلی گئی ہیں، اجلاس میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ’’جرمن نیشنلٹی ایکٹ‘‘ میں اصلاحات لائے اور شہریت دینے کا عمل تیز اور آسان بنائے، اجلاس نے بالخصوص تارکین وطن کے جرمنی  میں رہنے والے بچوں کے لئے شہریت  کا وقت 8 برس سے کم کرکے 6 برس  کرنے کی سفارش کی ہے، اسی طرح تارکین وطن کے ایسے خاندان  جو  جرمن معاشرے سے ہم آہنگ ہونے کے لئے خصوصی رویہ کا مظاہر ہ کریں، ان کے لئے شہریت کے لئے اپلائی کرنے کی مدت 4 برس کم کرنے  کا مطالبہ کیا گیا ہے، اہم بات یہ ہے کہ ان  سفارشات اور کانفرنس کی محرک اپوزیشن جماعت گرین پارٹی ہے۔

جرمنی کی گرین پارٹی کے شریک چیئرمین

جو اب رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اگلا الیکشن جیتنے کے لئے عوام کی پہلی پسند ہے، اور الیکشن جیتنے کی صورت میں گرین پارٹی کے لئے یہ اصلاحات اور تارکین وطن کو جلد شہریت دینا آسان ہوجائے گا۔ اجلاس میں مرکزی حکومت پر شہریت دینے کے لئے جرمن زبان پر عبور کی شرط بھی نرم کرکے اسے درمیانے درجے کے بی ون ٹیسٹ کے برابر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اسی طرح جرمنی میں رہنے والے تارکین کے اہلخانہ کو   فیملی ویزے دینے کا عمل بھی تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے، تاکہ تارکین وطن اپنے خاندانوں کے ساتھ یکجا ہوسکیں، اس حوالے سے یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ گزشتہ برس بھی 12 ہزار کے ہدف کے مقابلے میں صرف 5 ہزار 300 فیملی ویزے دئیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.