بھارت، برطانیہ امیگریشن معاہدہ، کس کا فائدہ، کس کا نقصان؟

0

لندن: یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد بھارت اور برطانیہ نے پہلی بار اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں کے ساتھ امیگریشن کے معاملے پر بھی معاہدہ کرلیا ہے، جس کے برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں پر اثرات پڑنے جارہے ہیں، معاہدے کے لئے برطانوی حکومت کافی عرصہ سے زور دے رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے دونوں ملکوں کے درمیان امیگریشن پر بھی معاہدہ پر دستخط کئے ہیں، اس معاہدے کے لئے برطانوی حکومت کافی عرصہ سے زور دے رہی تھی، اور اب بالاخر بھارتی حکومت نے اس پر دستخط کردئیے ہیں، جس کے تحت بھارت برطانیہ میں غیرقانونی مقیم اپنے شہریوں کو واپس قبول کرے گا، مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں غیرقانونی مقیم بھارتیوں کی تعداد ایک لاکھ کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے، تاہم بھارتی حکام اس تعداد کو مفروضہ قرار دیتے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ حقیقت میں یہ تعداد بہت کم ہے، تاہم تعداد سے قطع نظر اس معاہدے کے بعد اب برطانیہ کے لئے غیرقانونی مقیم بھارتی شہریوں کو واپس بھیجنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔

معاہدے کے تحت دونوں ملکوں نے سالانہ ایک دوسرے کے 3 ہزار ماہرین کو ورک ویزے دینے پر اتفاق کیا ہے، اور بھارتی وزارت خارجہ کے عہدیدار سندیپ چکرورتی کے مطابق معاہدے کے تحت برطانیہ ہر سال تین ہزار نوجوان بھارتی پروفیشنلز کو ملازمت فراہم کرے گا۔ جبکہ بھارت بھی اسی طرح اپنے یہاں تین ہزار برطانوی نوجوانوں کو ملازمت دے گا۔ دونوں حکومتیں باہمی اتفاق رائے سے اس تعداد میں کمی بیشی کرسکتی ہیں۔

لیکن معاہدے کے تحت ورک پرمٹ دوسال یعنی 24 ماہ کے لئے دیا جائے گا،اور برطانوی ورک پرمٹ حاصل کرنے والے بھارتی پروفیشنلز اپنے اہلخانہ کو نہیں بلاسکیں گے، اس ورک پرمٹ اسکیم میں برطانیہ میں زیر تعلیم طلبا بھی شامل ہوں گے، اس حوالے سے تارکین کے لئے کام کرنے والی تنظیم’’جوائنٹ کونسل فار دی ویلفیئر آف امیگرینٹس ‘‘ کے لیگل ڈائریکٹر چے پٹیل نے کہا ہےکہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے پہلے سے برطانیہ میں مقیم بھارتی طلبا خبردار رہیں کہ انہیں دو سال بعد واپس جانا ہوگا، یا پھر انہیں معاہدے کے تحت ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔

بھارتی وزیر خارجی جے شنکر اور برطانیہ کی وزیرداخلہ پریتی پاٹیل مہادے پر دستخط کرتے ہوئے
Leave A Reply

Your email address will not be published.