پاکستانیوں کے روزگار کیلئے بڑا ملک کھل گیا

0

اسلام آباد: پاکستانیوں کے بیرون ملک روزگار کے لئے ایک اور بڑا ملک کھلنے جارہا ہے، حکومت نے پہلے معاہدہ پر دستخط کردئیے، مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی کوششیں رنگ لے آئیں، وہ پاکستان کو بھی جاپان کی ورک ویزا اسکیم میں شامل کرانے کے لئے کوشاں تھے۔

تفصیلات کے مطابق کم شرح پیدائش اور بوڑھی ہوتی آبادی کی وجہ سے جاپان میں افرادی قوت کی قلت پیدا ہوتی جارہی ہے، ایسے میں جاپان نے مختلف ملکوں سے ہنرمند کارکنوں کو ورک ویزے دینے کا فیصلہ کیا ہے، مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری پاکستان کو بھی جاپان کی ورک ویزا اسکیم میں شامل کرانے کے لئے کوشاں تھے، اور اس حوالے سے پہلی کامیابی پیر کو اس وقت ملی، جب پاکستان میں جاپانی سفیر Matsuda Kuninori کی موجودگی میں پاکستانی افرادی قوت منگوانے کا پہلا معاہدہ طے پا گیا۔

پہلے مرحلے میں پاکستان سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہنرمند افراد اور ماہرین کو جاپان ورک ویزے فراہم کرے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں  صنعتی اور دوسرے شعبوں میں بھی پاکستانی کارکنوں کو ویزے دئیے جائیں گے، جاپان میں تنخواہیں یورپی ممالک سے بھی زیادہ ہیں، اس موقع پر زلفی بخاری نے پاکستانی افرادی قوت درامد کرنے کے حوالے سے تعاون پر جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.