مہاجرین کی آخری پرواز جرمنی پہنچ گئی، کس ملک کے تارکین زیادہ پہنچے ؟

0

برلن: یونان میں موجود مہاجرین اب قانونی طریقے سے جرمنی منتقلی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، تارکین وطن کی منتقلی کا کوٹہ مکمل کرلیا گیا ہے، آخری پرواز جرمنی پہنچ گئی ہے، تاہم یو این ایچ سی آر نے بتایا  کہ فی الوقت یہ آخری پرواز تھی، تاہم مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ مزید تارکین کو بھی لانا ممکن ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی نے انسانی بنیادوں پر یونان کے جزائر میں مقیم تارکین میں سے بیمار، کم عمر اور اکیلے اور خواتین و بچوں کے ساتھ موجود مہاجرین کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے لئے 2765 تارکین کا کوٹہ مقرر کیا گیا تھا ، اس حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے مختلف پروازوں کے ذریعہ مہاجرین کو یونان سے جرمنی لایا جار ہا تھا، اب جرمن حکام نے اعلان کیا ہے کہ آخری پرواز بھی 103 تارکین کو لے کر ایتھنز سے جرمنی پہنچ گئی ہے، جس کے بعد مہاجرین کی منتقلی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر نے ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ فی الوقت یہ آخری پرواز تھی، تاہم مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ مزید تارکین کو بھی جرمنی لانا ممکن ہوسکے،

دوسری طرف جرمن وزار ت داخلہ کے ترجمان اسٹیو الٹر کا کہنا ہے کہ جرمنی کی جانب سے مہاجرین کو قبول کرنے کا اقدام امید ہے کہ دیگر یورپی ملکوں کے لئے حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا، اور وہ بھی ضرورت مند مہاجرین کے لئے اپنے دروازے کھولیں گے، جرمن نے جن 2765 مہاجرین کو قبول کیا ہے، ان میں اکثریت 57 فیصد افغانوں کی ہے، جبکہ 24 فیصد شامی ، 6 فیصد عراقی اور فلسطین و صومالیہ کے تین تین فیصد تارکین شامل ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.