جرمنی میں کتنے مہاجرین آئے؟، کن ملکوں سے تعلق ہے؟ رپورٹ جاری

0

برلن: جرمنی میں تارکین وطن کی آمد میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے، کرونا کی وبا کے دوران جرمنی میں تارکین کی آمد کتنی کم ہوئی ہے، اس دوران کون کون سے ملکوں کے تارکین زیادہ جرمنی پہنچے ہیں، اس حوالے سے جرمن حکومت کا ڈیٹا سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن حکومت نے گزشتہ برس 2020 میں سیاسی پناہ کی درخواستوں کے حوالے سے ڈیٹا جاری کیا ہے، جس کے مطابق سیاسی پناہ کی درخواستوں میں 30 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے، اور صرف 76 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،جن تین ملکوں کے شہریوں نے زیادہ درخواستیں دیں، ان میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں، جرمنی میں 2016 میں 7 لاکھ سے زائد سیاسی پناہ کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.