اٹلی میں کرونا فری ٹرین چلنے کو تیار، سفر کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

0

روم : اٹلی میں کرونا فری ٹرین چلانے کی تیاری مکمل کرلی گئیں، ملک کے دو اہم اور بڑے شہروں کے درمیان یہ ٹرین چلائی جائے گی، جس میں وبا کے خوف سے بے فکر ہو کر سفر کیا جاسکے گا، کمپنی نے اسٹیشن پر بھی مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم اور معاشی مرکز میلان کے درمیان کرونا فری ٹرین چلانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، اور جمعہ 16 اپریل سے یہ ٹرین مسافروں کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنے لگی گی، یہ نان اسٹاپ تیز رفتار ٹرین ہوگی، اس میں صرف ان مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے گی، جو کرونا کا منفی ٹیسٹ فراہم کریں گے، یا جن کے پاس ویکسین لگوانے کا سرٹیفیکیٹ ہوگا، اس کے علاوہ ٹرین میں گنجائش کے مقابلے میں صرف 50 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی، تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکے،

پہلی ٹرین جمعہ کو روم سے 8 بج کر 50 منٹ پر میلان کے لئے روانہ ہوگی ، جبکہ اسی روز شام 6 بجے میلان سے ٹرین روم کے لئے چلے گی، مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے کم ازکم 45 منٹ پہلے اسٹیشن پہنچنا ہوگا، اور سفر کے لئے ضروری ہوگا کہ آپ کے پاس 48 گھنٹوں کے اندر کرائے گئے کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ موجود ہو، تاہم کمپنی نے اسٹیشن پر بھی مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.