اٹلی میں ملازمتوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

0

روم: اٹلی میں ملازمتوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، کئی شعبوں میں ملازمتوں کے لئے لوگ کم پڑنے لگے ، اطالوی ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی ادارہ شماریات ISTAT نے ملک میں ملازمتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے،جس میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں عارضی کنٹریکٹ ملازمین کی تعداد 31 لاکھ 66 ہزار تک پہنچ گئی، جو 1977 میں ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد سے سب سے زیادہ ملازمتوں کی تعداد ہے، اپریل میں عارضی کنٹریکٹ ملازمتوں میں 9 ہزار کا اضافہ ہوا ، جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 3 لاکھ 54 ہزار ملازمتیں زیادہ موجود ہیں۔

اٹلی میں اپریل کے دوران بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہ گئی ہے، ملک میں مجموعی ملازمتیں 2 کروڑ 30 لاکھ ہیں، جن پر لوگ اس وقت کام کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.