یورپ جاتے ہوئے راستے میں پھنس جانے والے ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی کیلئے معاہدہ

0

اسلام آباد: یورپ جاتے ہوئے راستے میں پھنس جانے والے ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستانیوں کو نہ صرف واپس لایا جائے گا بلکہ انہیں ذریعہ معاش اور مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ وطن واپسی کے بعد دوبارہ معمول کی زندگی گزار سکیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہلال احمر سوسائٹی (PRCS) اور ترک ہلال احمر (TRC)نے ترکی میں پھنسے 3000 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے، چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی ابرارالحق اور ترک ہلال احمر کے صدر ڈاکٹر کریم نے ترکی میں معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں معززین نے یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا۔ معاہدے کے مطابق ہلال احمر پاکستان ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ترک ہلال احمر کے ساتھ تعاون کرے گا۔ جبکہ ان پاکستانیوں کو ملک میں واپسی پر روزگار اور مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد اقدام ہے جس کے تحت وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کا معاشی تحفظ یقینی بنایا گیا ہے تاکہ وہ معمول کی زندگی گزار سکیں۔ ملاقات میں دونوں اداروں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ ترکی اور پاکستان  برادر ملک ہے، دونوں کے مابین لازوال اور مستحکم تعلقات ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.