اٹلی میں غیر ملکی خاتون کا کھڑاک، شوہر کے ساتھ پولیس پر بھی چڑھ دوڑی

0

روم: اٹلی میں غیرملکی خاتون نے بڑا کھڑا ک کردیا، شوہر کو لینے کے دینے پڑگئے، گھر سے بھاگنا بھی مشکل ہوگیا، پولیس نے معاملے میں مداخلت کی کوشش کی، لیکن بگڑی ہوئی خاتون کے سامنے پولیس بھی مشکل میں پڑگئی ۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے سیاحتی علاقے Rimini میں ایک غیرملکی خاتون نے بڑا کھڑاک کیا ہے، یوکرین سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ خاتون نے اطالوی شہری سے شادی کر رکھی تھی، لیکن جمعرات کی رات وہ کسی معاملے میں اپنے شوہر پر بگڑ گئی، اور اس پر تشدد شروع کردیا، اس کی شرٹ پھاڑ دی، اسے نیچے گرا کر گھونسوں سے اس کی تواضح شروع کردی، جس پر گھبرائے ہوئے شوہر نے کسی طرح اس کے چنگل سے نجات حاصل کی، اور پھٹے کپڑوں کے ساتھ بھاگتا ہوا باہر آگیا، اس کے چہرے سمیت مختلف حصوں پر زخم بھی آگئے۔ جن سے خون بھی نکل رہا تھا، معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی، اور اس شخص نے ساری تفصیل معلوم کی، جس کے بعد اہلکار اسے اپنے ساتھ لے کر اس کے گھر گئے، انہیں امید تھی کہ وہ خاتون کو وارننگ دے کر صلح و صفائی کرادیں گے، اور اطالوی شوہر واپس گھر میں رہ سکے گا۔

تاہم جیسے ہی اہلکار اس شخص کو لے کر اس کے گھر پہنچے، تو اس کی بیوی جو اس وقت شراب پی رہی تھی، آگ بگولہ ہوگئی، اور اس نے پولیس کےسامنے اپنے شوہر کو مکے جھڑ دئیے، اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو وہ ان پر بھی حملہ کرنے لگی، جس پر اہلکاروں نے اس کی طبعیت صاف کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا، خاتون پر گھریلو تشدد، گرفتاری میں مزاحمت اور شناختی دستاویز پیش نہ کرنے کا کیس بنایا گیا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.