بیرون ملک سے چھٹیاں گزارنے آئی پاکستانی نژاد خاتون ڈکیتی مزاحمت پر قتل

0

گوجرانوالہ: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں بیرون ملک سے چھٹیاں گزارنے پاکستان آئی خاتون کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ تھانی احمد نگر کی حدود میں کیلاسکے کے قریب حسن والی میں پیش آیا، خاتون اپنے شوہر شہزاد کے ساتھ شاپنگ کرکے شہر سے اپنے گاؤں حسن والی جا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق شہری شہزاد اپنی بیوی ردا شہزاد، بچوں اور خالو کے ساتھ خریداری کر کے گوجرانوالہ سے واپس جا رہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے ان کا پیچھا کیا اور حسن والی کے قریب انہیں روک لیا۔ گکھڑ سے حسن والی جارہا تھا کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے راستے میں روک لیا، ڈاکوؤں نے 40 ہزار روپے چھینے تاہم اس دوران موبائل فون چھیننے پر خاتون نے مزاحمت کی تو ڈاکؤوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون ردا شہزاد موقع پر دم توڑ گئی۔

فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، تھانہ احمد نگر پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ردا اور اس کا شوہر شہزاد دونوں کینڈین شہری ہیں اور دو ہفتے قبل چھٹیاں گزارنے پاکستان آئے تھے، پولیس کے مطابق ان کے شوہر اور بچے خوف زدہ حالت میں گاڑی میں بند پائے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.