ثمن کے گرفتار کزن کی فوری اٹلی حوالگی میں رکاوٹ آگئی

0

بارسلونا: اٹلی میں لاپتہ پاکستانی لڑکی ثمن عباس کے اسپین میں گرفتار ہونے والے کزن کو عدالت پیش کردیا گیا ہے، اطالوی حکومت نے اس کی حوالگی کی درخواست کردی ہے، تاہم عدالت میں نعمان الحق نے جو موقف اختیار کیا ہے، اس سے حوالگی کا معاملہ کچھ طول پکڑتا نظر آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے ریجو ایمیلیا سے اپریل کے آخری دنوں میں لاپتہ ہونے والی پاکستانی لڑکی ثمن عباس کے کیس میں اطالوی پولیس کو مطلوب پاکستانی شہری نعمان الحق کو پیر کے روز اٹلی کی نشان دہی پر اسپین کے شہر بارسلونا سےگرفتار کرلیا گیا تھا، نعمان الحق ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھا، اور اسے اطالوی حکام نے پیرس فرانس سے گرفتار ہونے ثمن کے چچا دانش حسین کے فون سے ملنے والے رابطوں کی مدد سے ٹریس کیا تھا، دانش حسین کی گرفتاری سے قبل نعمان الحق ان سے فون پر رابطے میں تھا، اور انہی رابطوں کی کڑی جوڑ کر نعمان کو بارسلونا میں تلاش کیا گیا۔

اطالوی خبرایجنسی ’’انسا ‘‘ کے مطابق نعمان الحق کو منگل کے روز بارسلونا میں مجسٹریٹ Santiago Pedraz کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں نعمان نے اٹلی حوالگی کی مخالفت کی ، جس کے بعد نعمان کو فوری طور پر اٹلی حوالگی کا معاملہ ٹل گیا ہے، اور عدالت نےا سے جیل بھیج دیا ہے، اب عدالت اس معاملے میں فریقین کا موقف سنے گی ، جس کے بعد حوالگی کا فیصلہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.