اطالوی مئیر کا غیرملکیوں کے بچوں کو شہریت دینے کا اعلان

0

روم: اٹلی میں مقیم غیرملکیوں کے بچوں کو شہریت دینے کا معاملہ کافی عرصے سے چل رہا ہے، یہ غیرملکی خاندانوں کا دیرینہ مطالبہ ہے، پی ڈی سمیت کئی جماعتیں اس کی حامی ہیں، تو دوسری طرف ماتیو سالوینی کی لیگا پارٹی سمیت دائیں بازو کی جماعتیں اس کی مخالفت کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں غیرملکیوں کی کثیر آبادی کے حامل شہر بلونیا کے مئیر Matteo Lepore نے الیکشن کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ کامیاب ہوگئے، تو غیرملکی خاندانوں کے ان بچوں کو علامتی شہریت دلائیں گے، جو اٹلی میں پیدا ہوئے ہیں، اس طرح غیرملکیوں کے بچوں کو شہریت دینے کے لئے مرکزی حکومت پر دباؤ پڑے گا، اب بلونیا کے مئیر نے اپنا یہ انتخابی وعدہ پورا کرنے کا اعلان کردیا ہے، اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق Matteo Lepore کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی خاندانوں میں پیدا ہونے والے بچوں کو علامتی شہریت دینے کے منصوبے پر عمل کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے منصوبہ دو چار دن میں ہونے والے سٹی کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل کردیا ہے، تاکہ کونسل سے اس کی منظوری لی جاسکے، منصوبہ کے تحت بلونیا میں رہنے والے غیرملکی خاندانوں کے ان بچوں کو شہری کونسل اٹلی کی اعزازی شہریت دے گی، جو اٹلی میں پیدا ہوئے ہیں، اگرچہ اعزازی شہریت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی ، تاہم علامتی شہریت سے دیگر شہروں کے مئیر ز اور مرکزی حکومت پر دباو پڑے گا، دوسری طرف کونسل میں لیگا پارٹی کے ارکان نے اس فیصلے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.