موجاں ہی موجاں، یورپی ملک نے تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کردیا

0

 برسلز: یورپی ملک نے ایک بار پھر تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کردیا، لاکھوں کارکنوں کی موجیں ہوگئیں، تین ماہ پہلے بھی تنخواہ میں اضافہ کیا گیا تھا، اس طرح صرف 3 ماہ بعد ہی نیا اضافہ بھی کردیا گیا ہے، جس سے لوگوں کی آمدن بڑھے گی، اور مہنگائی کے اثرات سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین میں شامل ممالک یورو کرنسی اور مشترکہ معاشی نظام کا تو حصہ ہیں، لیکن ان ممالک میں تنخواہوں کا فرق موجود ہے، کچھ ممالک میں تنخواہیں کم اور کچھ میں زیادہ ہیں، اسپین جہاں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد آباد ہے، تنخواہوں کے لحاظ سے یورپی یونین ممالک میں ساتویں نمبر پر آتا ہے، تاہم سوشلسٹ حکومت آنے کے بعد سے وہاں کارکنوں کی تنخواہیں، مراعات اور حقوق بڑھانے کا کام تیز ہوگا، اسپین حکومت نے ستمبر میں کم از کم تنخواہ 950 یورو سے بڑھا کر 965 یورو کردی تھی، 15 یورو کے اس اضافے کی  ہسپانوی تجارتی و صنعتی تنظیموں کی طرف سے مخالفت بھی سامنے آئی تھی، تاہم مخالفت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اب حکومت نے تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

ہسپانوی وزیر برائے لیبر یولاندا دیاز نے اعلان کیا ہے کہ اسپین میں اب کم ازکم تنخواہ ہزار یورو ہوگی، اس طرح انہوں نے تین ماہ بعد ہی تنخواہ میں مزید 35 یورو کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد تین ماہ میں تنخواہ میں کل اضافہ 50 یورو تک پہنچ گیا ہے، انہوں نے تنخواہ میں یہ اضافہ جنوری سے کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ کارکنوں کو ایک ماہ کے بقایا جات بھی ملیں گے۔

انہوں نے کہ کم از کم تنخواہ میں اضافے کی  منظوری 22 فروری کو منعقدہ  کابینہ اجلاس میں دی جائے گی، اسپین میں ورکرز کو سالانہ 14 تنخواہیں ملتی ہیں، جن میں  ماہانہ کے علاوہ سال میں دو بار موسم گرما اور کرسمس پر اضافی تنخواہ بھی دی جاتی ہے، اس طرح ورکرز کی سالانہ تنخواہ میں تقریباً 490 یورو کا اضافہ ہوگیا ہے، وزیر لیبر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ورکرز سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے، اضافے سے 18 لاکھ سے زائد ورکرز کو فائدہ پہنچے گا، جن کی تنخواہیں کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورکرز کی قلت سے سیاسی پناہ مانگنے والوں کی لاٹری لگ گئی

اس سے پہلے ہسپانوی حکومت نے پارلیمان سے لیبر اصلاحات کا بل بھی منظور کرایا ہے، جس کے نتیجے میں ورکرز کی ملازمتوں کو تحفظ دیا گیا ہے، اور اب انہیں آسانی سے نکالا نہیں جاسکے گا، اسی طرح کنٹریکٹ کے بجائے مستقل ملازمت کو بھی بڑھایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.