کراچی، حیدر آباد موٹروے میں توسیع کا فیصلہ

0

اسلام آباد: سکھر سے حید رآباد موٹر وے کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے کراچی ، حید ر آباد موٹروے میں بھی بڑی توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، جس سے موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی، اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سکھر سے حید ر آباد موٹروے کی منظوری دےدی ہے، جس کے بعد کراچی سے پشاور موٹروے مکمل ہوجائے گا، تاہم اس کے ساتھ ہی اب 136 کلومیٹر طویل کراچی ، حید رآباد موٹروے کو بھی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت 6 لین کی اس موٹروے میں مزید 2 لین کا اضافہ کیا جائےگا ، اور کراچی حید ر آبا د موٹروے 8 لین کی ہوجائے گی، اس حوالے سے منصوبہ بندی کمیشن نے کا م شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ، کھاریاں کے بعد پنجاب کے 2 بڑے شہر موٹروے سے جوڑنے کا فیصلہ

کراچی ، حید ر آباد موٹروے میں توسیع اور اپ گریڈیشن کا فیصلہ اس پر بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے کیا گیا ہے، دو لین کے اضافے کے بعد گاڑیوں کے لئے گنجائش 50 فیصد بڑھ جائےگی، اور سفر کرنے والوں کو سہولت حاصل ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.