سیالکوٹ، کھاریاں کے بعد پنجاب کے 2 بڑے شہر موٹروے سے جوڑنے کا فیصلہ

0

لاہور: حکومت نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے پر کام شروع کرنے کے پنجاب کے دو بڑے شہروں کو موٹروے سے جوڑنے کا منصوبہ بنالیا ہے، شمالی پنجاب میں یہ دوسرا بڑا موٹروے منصوبہ ہوگا، جو گنجان آبادی والےعلاقوں کو آپس میں جوڑے گا، اور جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کا دباو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سیالکو ٹ، کھاریاں موٹرے وے منصوبے پر کام شروع کرنے کے بعد شمالی پنجاب کے گنجان آباد علاقے اور پنجاب کے دو بڑے شہروں لاہور اور گوجرانولہ کو بھی موٹروے سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کے لئے ابتدائی کام شروع کردیا گیا ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور صنعتی مرکز گوجرانوالہ کے درمیان آبادی اور ٹریفک کا بے پناہ دباو رہتا ہے، لیکن ماضی میں شمالی پنجاب کے اس گنجان آبادی والے علاقوں کو موٹروے منصوبوں میں نظر انداز کیا گیا، جس سے یہاں ٹریفک کے مسائل بڑھتے گئے، اگرچہ لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان جی ٹی روڈ کی ایک لائن کا اضافہ کیاگیا تھا،لیکن یہ ناکافی تھا،

اب گوجرانوالہ کی صنعتی و تجارتی برادری کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے پنجاب کے ان دو بڑے شہروں کو موٹروے سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 6 ارب روپے لگایا گیا ہے، لاہور سے راولپنڈی جانے والے موٹر وے سے گوجرانوالہ کو جوڑا جائے گا، گوجرانوالہ کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر عمر اشرف کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے صنعتی ترقی میں مدد ملے گی، اور مقامی آبادی کو بھی تیز رفتار سفر کی سہولت ملے گی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.