امریکہ کا پاکستان کیلئے ایک بار پھر کرونا ویکسین کا عطیہ

0

اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان کو ایک بار پھر کرونا ویکسین کا بڑا عطیہ دیا ہے، امریکہ نے وبا کی روک تھام کیلئے کوویکس پروگرام کے تحت مزید 47 لاکھ فائزر ویسکین کی خوراکیں پاکستان کو دے دی ہیں۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ عطیہ امریکی حکومت کی طرف سے دراصل 50 کروڑ فائزر ویکسین کا حصہ ہیں جو امریکا نے رواں موسم گرما میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 92 ممالک کو فراہم کرنے کے لیے حاصل کی تھی۔ امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اب تک 5 کروڑ 20 لاکھ ویکسین کا عطیہ دیا گیا ہے۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ کرونا کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، حکومت پاکستان کو ایک دن میں ریکارڈ 20 لاکھ ویکسینز اور مجموعی طور پر 187.9 ملین ویکسین لگانے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔” ان قابل ذکر کوششوں کی مدد سے ہی کرونا سے خاتمہ کی حقیقی پیشرفت ممکن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.