اٹلی میں نیا بونس آگیا، درخواستوں کی وصولی شروع

0

روم: اٹلی میں ایک اور بونس دینے کا فیصلہ، حکومت نے درخواستیں طلب کرلیں، درخواستیں کب تک دی جاسکتی ہیں، تاریخ بھی بتادی گئی، بونس گزشتہ برس کے بجٹ میں متعارف کرایا گیا تھا، درخواست جمع کرانے کے لئے ٹیکس کے ادارے کی ویب سائٹ پر بھی فارم بھرا جاسکتا ہے۔

تفصیلات میں اٹلی میں ’’پینے کے پانی‘‘ کا بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال کے بجٹ میں متعارف کرایا گیا تھا، اس بونس کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ صحت بخش اور معیاری پانی پینے کے لئے سسٹم لگانے کی ترغیب دینا تھا، اس نئے بونس کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع کردی گئی ہے، اور یہ 28 فروری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، درخواست جمع کرانے کے لئے ٹیکس کے ادارے کی ویب سائٹ پر بھی فارم بھرا جاسکتا ہے، اور دفتر میں بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بونس ٹیکس کریڈٹ کی صورت میں دیا جائے گا، ایسے افراد جنہوں نے یکم جنوری 2021 سے لے کر 31 دسمبر تک واٹر ڈسپنسر، پانی ٹھنڈا کرنے والی مشین یا فلٹریشن مشین و پلانٹ خریدے ہیں، وہ اس بونس کے ذریعہ خریداری پر خرچ کی گئی رقم کا 50 فیصد واپس حاصل کرسکیں گے، جبکہ رواں سال یعنی 2022 میں جو افراد ان چیزوں کی خریداری کریں گے، انہیں یہ ادائیگی اگلے سال کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.