اٹلی اور پاکستان کے درمیان تجارت، ناروے سے ترسیلات بڑھ گئیں

0

اسلام آباد: اٹلی اور پاکستان کے درمیان تجارت تیزی سے فروغ پارہی ہے، اور جولائی سے دسمبر کے دوران اس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، دوسری طرف ناروے سے پاکستان کے لئے ترسیلات زر میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران اٹلی کوپاکستانی برآمدات میں 37.54 فیصد اوردرآمدات میں 45.54 فیصد اضافہ ہواہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 488.68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ، گزشتہ مال سال کی اسی مدت میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو 355.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اس مدت میں اٹلی سے درآمدات میں بھی 45.54 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 377.50 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے درآمدات 259.36 ملین ڈالر تھیں۔

دوسری طرف ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.6 فیصداضافہ ریکارڈ کا کیا گیا ہے۔ گزشتہ 6 ماہ میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 69.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جبکہ گزشتہ برس یہ رقم 51.9 ملین ڈالر تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.