اٹلی میں 2 برس پہلے والا اچھا وقت لوٹ آئے گا، خوشخبری آگئی

0

روم: اٹلی میں دو برس پہلے والا اچھا وقت لوٹ آئے گا، پابندیوں کے ستائے عوام کے لئے بڑی خبر آگئی، بالاخر پابندیاں ختم ہونے کی نوید سنادی گئی، جمعہ سے یہ عمل شروع کردیا جائے گا، جبکہ اگلے ماہ تک ساری پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے، جس کے بعد زندگی معمول پر لوٹ جائے گی.

تفصیلات کے مطابق وبا کی وجہ سے پوری دنیا کی طرح اٹلی میں بھی گزشتہ دو برسوں سے زندگی تبدیل ہوکر رہ گئی ہے، ماسک پہننے سے لے کر آنے ، جانے تک، تفریح اور ہوٹلنگ تک ہر جگہ زندگی پابندیوں کی قید میں آگئی تھی، جسے دیکھ کر دو برس پہلے والی زندگی ایک حسین خواب محسو س ہوتی تھی، لیکن اب وہ زندگی پھر لوٹ کر آنے والی ہے، اطالوی انڈر سیکریٹری برائے صحت آندرے کوستا نے بڑی خوش خبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 31 مارچ کو وبا کی وجہ سے لگائی گئی ایمرجنسی ختم کرنے کا واضح امکان ہے، جبکہ انہوں نے جمعہ سے کھلی فضا میں ماسک کی پابندی بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں آوٹ ڈور ماسک کی پابندی تین دن بعد ختم ہوجائے گی، اور یہ اطالوی عوام کے لئے امید کی کرن ہے، انہوں نے کہا کہ وبا اب کنٹرول میں آرہی ہے، اور ایک ہفتے میں کیسز 30 فیصد تک کم ہوگئے ہیں، ہم بوسٹر بھی تیزی سے لگارہے ہیں، اور امید ہے کہ اگلے ایک ماہ میں ہم 4 کروڑ 90 لاکھ بوسٹر لگانے کا ہدف حاصل کرلیں گے، جس کے بعد پابندیاں ختم کرنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.