اٹلی میں ایشیائی تارکین کی لاشیں پہنچنے پر ماحول سوگوار، شناخت کیلئے کوششیں شروع

0

روم: ایشیائی تارکین کی یورپ آنے کی خواہش تو پوری ہوگئی، لیکن اس طویل سفر میں انکی زندگی کا سفر بھی تمام ہوگیا، غیر قانونی تارکین کو اٹلی لانے والی کشتی میں اس بار تارکین نہیں بلکہ ان کی لاشیں پہنچی ہیں، اب ان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے، تاکہ لاشوں کو واپس ان کے ملک بھیجا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ آنے کی خواہش میں ایجنٹوں کے ہاتھ چڑھ کر غیرقانونی اور خطرناک طریقے سے سفر کرنے والے ایشیائی تارکین بحیرہ روم میں زندگی کی بازی ہار گئے، یہ 7 ایشیائی تارکین بنگلہ دیش کے شہری تھے، جنہوں نے سخت سردی میں کشتی پر بحیرہ روم پار کرکے اٹلی پہنچنے کی کوشش کی، اور راستے میں ٹھٹھر کر دم توڑگئے، اب ایک کشتی ان کی لاشیں لے کر سسلی کی بندرگاہ PORTO EMEDOCLE پہنچا ہے، لاشیں پہنچنے کے موقع پر پورا ماحول سوگوار ہوگیا۔

اطالوی حکام نے لاشیں وصول کرنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا ہے، اور اب اٹلی میں بنگلہ دیشی سفارت خانے سے مل کر ان کی شناخت اور انہیں واپس بھجوانے کا انتظام کیا جار ہا ہے، اس حوالے سے کچھ بنگلہ دیشی سفارت کار پہلے ہی علاقے میں پہنچ گئے ہیں، جو لاشوں کی شناخت کے لئے کام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.