جرمنی میں مسجد سمیت دو مقامات پر فائرنگ، علاقے گھیرے میں لے لئے گئے

0

برلن: جرمنی میں ایک ہی روز میں دو مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں، مسجد اور یونیورسٹی کے ہال پر فائرنگ کی گئی، 4 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مقامات کو گھیرے میں لے لیا، ایک حملہ آور مارا گیا ہے، جبکہ دوسرا پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ کی یونیورسٹی میں پیش آیا، جہاں ایک طالب علم نے لیکچر ہال میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے فوری پولیس سمیت ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حملہ آور نے لیکچر ہال میں فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا کسی سیاسی و مذہبی تنظیم سے تعلق نہیں تھا، اور اس کا یہ حملہ ذاتی فعل ہے، انہوں نے کہا کہ طالب علم کے پاس حملے کے وقت کئی رائفلیں موجود تھی۔

دوسری جانب جرمنی کے شہر ہالے میں ایک مسجد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شخص نے مسجد پر متعدد فائر کیے، پولیس کے مطابق 3 گولیاں مسجد کی کھڑکی کو لگیں تاہم واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیان پر مسجد کے سامنے ایک فلیٹ میں رہنے والے 55 سالہ  شخص کو گرفتار کرلیا ہے، اس کے گھر کی تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

جرمنی میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم سینٹرل کونسل آف مسلم نے مسجد پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نسلی پرستی اور نفرت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہے۔ اپنے بیان میں تنظیم نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.