سرائے عالمگیر سے لاپتہ اوورسیز پاکستانی کی فیملی کے کیس کا ڈراپ سین

0

سرائے عالمگیر: سعودی عرب سے پاکستان آئی ہوئی اوورسیز پاکستانی کی فیملی پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے معاملہ کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کی دوڑیں لگوانے کے بعد معاملہ کچھ اور نکلا، تفتیشی افسر کا شبہ درست ثابت ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی خبر سامنے پر واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے آئی ہوئی اوورسیز پاکستانی سجاد کی فیملی گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقے گاؤں راجڑ کلاں (راجڑاں) میں مقیم تھی، مذکورہ فیملی میں سجاد کی اہلیہ سائرہ سجاد، بیٹوں 14 سالہ ابراہیم، 6 سالہ ارحم، بیٹیوں 13 سالہ وردا سجاد اور 9 سالہ نرمین سجاد شامل تھے، مذکورہ فیملی18 جنوری کو گھر والوں کو شاپنگ کا بتا کر کار میں نکلی، لیکن واپس نہ آئی ، جبکہ خاتون سمیت بچوں کے پاس موبائل فون بھی بند آرہے تھے، جس سے پورے خاندان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، سجا د جو کہ سعودی عرب میں ہی مقیم تھا، جب اسے صورت حال کا علم ہوا ، تو وہ بھی ہنگامی طور پر ٹکٹ کراکے سرائے عالمگیر پہنچ گیا، اور22 جنوری کو سرائے عالمگیر تھانہ سٹی میں ایف آئی آر نمبر 24/22 درج کرادی ، جس میں سجاد نے لکھوایا کہ اس کی اہلیہ بچوں سمیت 18 جنوری کو شاپنگ کیلئے دن ڈھائی بجے گھر سے نکلی، تاہم وہ واپس نہیں لوٹی۔

سجاد نے دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ اور بچوں کو ممکنہ طور پر تیمور علی نے اغواء کرلیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو یہ بات سامنے آگئی کہ خاتون نے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں دریا جہلم کا پل پار کیا تھا، اور وہاں خود ٹول بھی دیا تھا۔ دوسری طرف ملزم قرار دئیے گئے تیمور علی نے عبوری ضمانت کرالی تھی، تاہم تفتیشی افسر اے ایس آئی محمد اسلم کا شروع سے شبہ تھا کہ یہ اغوا یا لاپتہ ہونے کے بجائے کوئی خاندانی تنازعہ لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سے آئی فیملی گجرات میں پراسرار طور پر لاپتہ

ڈراپ سین

اوورسیز پاکستانی کی فیملی لاپتہ ہونے کا معاملہ میڈیا میں سامنے آنے اور پولیس کی جانب سے خاتون کے میکے کے عزیزوں تک پہنچنے کے بعد سائرہ سجاد بچوں سمیت پیر کو سامنے آگئی۔ تفتیشی افسر محمد اسلم نے’’ احساس نیوز‘‘ کو بتایا کہ خاتون کا کہنا ہے کہ نہ تو وہ لاپتہ ہوئی تھی، اور نہ ہی کسی نے انہیں اغوا کیا تھا، وہ بچوں کے ساتھ گھومنے پھرنے چلی گئی تھی، اب میڈیا پر خبر دیکھی ہے، تو واپس آگئی ہے، تاہم مذکورہ خاتون نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا کہ انہوں نے بچوں سمیت فون کیوں بند رکھے، اور شوہر و گھر والوں سے رابطہ کیو ں منقطع کردیا۔

اس سے قبل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی تھی، اور پولیس کو لاپتہ فیملی کی کار نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے مل گئی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فلیٹ کی پارکنگ سے برآمد ہوئی، جب کہ گاڑی کی فرنٹ نمبر پلیٹ پر اسٹیکر لگا کر نمبر پلیٹ کو چھپایا گیا تھا، اور تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لاپتہ فیملی کا نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں اپنا فلیٹ تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.