خیبر پختون خواہ میں 2 موٹر وے منصوبوں کی منظوری

0

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) میں دو نئے موٹروے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ، تکمیل سے صوبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، عوام کو تیز تر سفری سہولت حاصل ہوگی، وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دیر ایکسپریس وے اور پشاور ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ چکدرہ تا رباط دیر ایکسپریس وے ساڑھے 33 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی،جس کی کل طوالت 30 کلومیٹر ہوگی، چار لین پر مشتمل اس ایکسپریس وے پر دو سرنگیں اور تین انٹرچینجز تعمیر ہونگے۔ دوسری طرف پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے 6 لین ہوگی، جس کی طوالت 360 کلومیٹر ہوگی۔

منصوبے پر 243 ارب لاگت آئے گی، اس موٹروے پر2 سرنگیں اور 19 انٹرچینجز تعمیر کئے جائیں گے۔ ایکنک سے دونوں منصوبوں کی پہلے ہی منظوری ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں پر تمام کارروائی تیزی سے مکمل کرکے ان پر کام شروع کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.