حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث 5 پاکستانی تارکین پکڑے گئے

0

ریاض : سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے 5 پاکستانیوں کو پکڑ لیا ہے، ان افراد کو مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کروانے اور اسے بیرونِ ممالک بھجوانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے خطیر رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی رقم بھی برآمد کی گئی ہے جس کے ذرائع سے متعلق ملزمان تحقیقاتی افسر کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے بیانات میں تضاد تھا۔ ان تارکین وطن کو تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان رقم بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کررہے تھے تاہم ان کی کوشش ناکام بنادی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس نے حوالہ و ہنڈی کے کاروبار میں ملوث گروہ پکڑلیا

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال اپریل میں 24 پاکستانیوں کو سادہ لوح افراد کو لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان پر 35 ملین سعودی ریال (ایک ارب 66 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) فراڈ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.