اٹلی میں بجلی و گیس بلوں کے ستائے افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

0

روم: ایسے میں جب جنوری سے گیس اور بجلی مزید مہنگی ہونے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں، اٹلی میں بجلی و گیس کے بلوں کے ستائے افراد کے لئے اچھی خبر ہے، حکومت نے ان پر بوجھ کم کرنے کے لئے بڑا سبسڈی منصوبہ تیار کرلیا ہے، جبکہ بلوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی بھی تیاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جاری توانائی قیمتوں کے بحران سے اٹلی بھی شدید متاثر ہے، اور یہاں بھی بجلی و گیس کے بل لوگوں کے لئے درد سر بنے ہوئے ہیں، ایسے میں اطالوی حکومت نے عوام کو کچھ سہولت دینے کے لئے 2022 کے پہلے تین ماہ کے دوران 3 ارب 80 کروڑ یورو کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ نے ایک وزیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوں پر 60 کروڑ یورو کی سبسڈی گیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کم کرکے دی جائے گی۔

اسی طرح تین ماہ کے لئے سسٹم چارجز بھی تمام صارفین کے لئے زیرو کردئیے جائیں گے، ایک ارب 80 کروڑ یورو 16 کلو واٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بلوں پر سبسڈی کی صورت میں دئیے جائیں گے، اس کے علاوہ اطالوی حکومت عوام کو اقساط میں بل بھرنے کی سہولت دینے کی تجویز پر بھی غور کررہی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.