اٹلی میں تارکین کی مدد کے لئے سینٹر قائم

0

روم: اٹلی کے شہر میں کسی بھی قسم کے نسلی، لسانی و مذہبی امتیاز کا شکار افراد کی مدد اور بحالی کے لئے سینٹر قائم کردیا گیا، سینٹر کے قیام سے بالخصوص تارکین وطن کو فائدہ ہوگا، سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے، جس میں تربیت اور معلومات فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر بلونیا میں ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی ہے، جس کا افتتاح 14 دسمبر کو کیا گیا ہے، یہ نیا دفتر بلونیا و اطراف میں رہنے والے افراد کی سہولت کے لئے قائم کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ نیا دفتر مذہبی، لسانی اور نسلی امتیاز کا شکار افراد کو نفسیاتی و قانونی مدد فراہم کرنے کے لئے کام کرے گا، سینٹر میں ماہرین نفسیات کی ٹیم بھی خدمات انجام دے گی، تاکہ مذہبی، لسانی اور نسلی امتیاز کا شکار ہونے والے افراد کو ان اثرات سے بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں پرمٹ کیلئے انتظار کی سولی پر لٹکے تارکین کیلئے اچھی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں: اٹلی کے مہاجرین سینٹر میں لڑکیوں کی بے حرمتی کا معاملہ سامنے آگیا

اس سینٹر میں 35 رکنی عملہ کام کرے گا، جس میں بلدیات کے 5 حکام اور 30 پروفیشنل شامل ہیں، جن میں این جی اوز کے نمائندے حصہ ہوں گے، اس سینٹر میں تربیت اور معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.