پاکستان میں جدید ایل ای ڈیز بننا شروع، اماراتی کمپنی بھی سرمایہ کاری کیلئے آگئی

0

کراچی: پاکستان میں پہلی بار جدید ایل سی ڈی اور ٹی وی تیار کرنے کے کارخانہ نے کام شروع کردیا ہے، دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے بھی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی’’میڈ ان پاکستان‘‘ پالیسی کو ایک اور کامیابی ملی ہے، اور کوریا سے تعلق رکھنے والی دنیا کی بڑی الیکٹرانک کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں پہلی بار جدید ایل ای ڈی اور ٹی وی سیٹ تیار کرنے کا کارخانہ لگا لیا ہے، جہاں سے پیداوار کا بھی آغاز ہوگیا ہے، یہ کارخانہ پورٹ قاسم کراچی پر لگایاگیا ہے، اس سے پہلے سام سنگ کے ٹی وی اور ایل سی ڈی باہر سے منگوائے جاتے تھے، ملک میں ان کی تیاری سے نہ صرف زرمبادلہ بچے گا، بلکہ ہزاروں لوگوں کے لئے روزگار بھی کھل گیا ہے، سام سنگ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر سالانہ 50 ہزار سیٹ تیار کئے جائیں گے، بعدازاں پیداوار میں اضافے کے لئے کارخانے کو وسعت دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی سام سنگ موبائل فون کی پاکستان میں تیاری کا کام بھی آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، اور لکی گروپ کے اشتراک سے سام سنگ فونز تیار کرنے والا پلانٹ مکمل ہونے کے قریب ہے، اگلے دو تین ہفتوں میں اس پلانٹ سے موبائل فونز کی پیداوار شروع ہوجائے گی، جس کے بعد سام سنگ کے موبائل فون مقامی طور پر تیار کردہ دستیاب ہوں گے۔

اس دوران متحدہ عرب امارات کی کمپنی برادرز گیس نے فیصل آباد میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے، جہاں شیشہ اور گیسز تیار کی جائیں گی، کمپنی کے ایم ڈی کاشف محمود کا کہنا ہے کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں جو گیس کا پلانٹ لگایا جائےگا، وہ 100 سے زائد اقسام کی صنعتی گیسز تیار کرےگا، جو اس وقت پاکستان کو باہر سے منگوانی پڑرہی ہیں، اضافی پیداوار پڑوسی ممالک کو بھی برامد کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں کمپنی ائرو سول پروپیلینٹ گیس پلانٹ لگائے گی، جس کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے، اس کے ساتھ ریفریجریٹرز میں استعمال ہونے والی گیس بھی تیار کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.