اٹلی میں تارک وطن کی عجیب حرکت، سالوینی کا طنز

0

روم: اٹلی میں تارک وطن نے عجیب حرکت کردی، پہلے پولیس سے الجھا اور پھر جا کر ایک یادگار کے اوپر چڑھ گیا، کپڑے بھی اتار دئیے، اطالوی لیگا پارٹی کے رہنما نے اس واقعہ پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے، کیا یہ وہ چیز ہے جس کی اٹلی کو ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک تارک وطن نے عجیب حرکت کردی، مذکورہ غیرملکی نے تمام کپڑے اتارے ہوئے تھے، اور وہ ننگی حالت میں روم کے Termini ریلوے اسٹیشن کے باہر پہلے ایک پولیس والے سے الجھ گیا، اور اس پر حملہ کی کوشش کی، جس کے بعد وہ قریبی چوک میں گیا، اور وہاں نصب یادگار کے اوپر جا کر چڑھ گیا، اسے اہلکار نیچے اترنے کے لئے کہتے تو وہ انکار کردیتا، اطالوی خبر ایجنسی کے بعد ازاں بڑی مشکل سے اسے نیچے اتارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں تارک وطن خاندان کے ساتھ افسوس ناک واقعہ، علاقے میں غم و خوف

دوسری طرف اطالوی لیگا پارٹی کے رہنما ماتیو سالوینی نے اس واقعہ کی ویڈیو شئیر کی ہے، اور طنزیہ طور پر لکھا ہے کہ کیا یہ وہ امیگریشن ہے، جس کی اٹلی کو ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.