پی آئی اے کا بڑی ائرلائن سے معاہدہ، پاکستانی مسافروں کیلئے نئے روٹ کھل گئے

0

اسلام آباد: پاکستان سے آپ نے بیرون ملک سفر کرنا ہے، پی آئی اے کی پروازیں آپ کی منزل پر نہیں جاتیں، تو اب پریشانی کی ضرورت نہیں ہے، قومی ائرلائن نے ایک بڑی ائرلائن کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، جس کے تحت سے زائد 9 اہم مقامات پر سفر کے لئے اب آپ کو کسی اور ائرلائن کے پاس جانا نہیں پڑے گا، بلکہ پی آئی اے کے ذریعہ بکنگ ہی آپ کو منزل پر پہنچادے گی۔

جی ہاں پی آئی اے نے اس حوالے سے یو اے ای کی بڑی ائرلائن ’’فلائی دبئی‘‘ کے ساتھ انٹر لائن معاہدہ پر دستخط کردئیے ہیں، جس کے تحت نہ صرف پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بلکہ دیگر 9 اہم مقامات کے لئے بھی پی آئی اے کے مسافروں کو سفر کی سہولت حاصل ہوجائے گی، معاہدہ کے تحت اب پی آئی اے 9 مقامات ماسکو، مشہد، نجف، کویت، بغداد، استنبول، باکو، بحرین اور الماتے کے لئے اپنے مسافروں کو بکنگ فراہم کرے گی، اور یہ مسافر دبئی پہنچ کر وہاں سے ’’فلائی دبئی‘‘ کی کنیٹنگ فلائٹ کے ذریعہ اپنی اپنی منازل کی طرف روانہ ہوسکیں گے، اس طرح مسافر آسانی کے ساتھ پاکستان سے ان مقامات کے لئے پی آئی اے کے ٹکٹ پر سفر کرسکیں گے، دوسری طرف فلائی دبئی بھی اپنے مسافروں کو پاکستان کے مختلف شہروں کے لئے ٹکٹ فروخت کرسکے گی، جو دبئی سے پی آئی اے کی کنیٹنگ فلائٹس کا استعمال کرسکیں گے۔

معاہدے کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے ائر وائس مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لئے بڑا موقع ہے، فلائی دبئی کے ذریعہ ہم دبئی سے آگے دنیا کے اہم مراکز کے لئے اپنے مسافروں کو سہولت فراہم کرسکیں گے، معاہدہ دونوں ائرلائنز کے لئے مفید ثابت ہوگا، اور اس سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، خلیجی اخبار ’’خلیج ٹائمز ‘‘ کے مطابق فلائی دبئی کے سی ای او غیاث الغیاث نے معاہدے پر پی آئی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے، اور کہا ہے کہ اس سے دونوں ائر لائنز کے ساتھ ان کے مسافروں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.