روم: خراب موسم اور بالخصوص تیز ہوا کے دوران گھر سے باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، اطالوی حکام نے متاثرہ علاقوں کے عوام کو خبردار کردیا، اس دوران ایک افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا ہے، اور بگولے کی وجہ سے ایک شہری کی جان چلی گئی، جس کی عمر حکام نے 53 برس بتائی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے سسلی میں آج کل خراب موسم چل رہا ہے، ایسے میں سسلی کے شہر Modica میں ایک شخص کے گھر کی ریلنگ اور شٹر تیز ہوا کی وجہ سے ٹوٹ کر گرگئے، اس شخص نے موسم ٹھیک ہونے اور ہوا تھمنے کا انتظار نہ کیا اور شٹر لگانے کے لئے کوشش کرنے لگا، اس دوران تیز ہوا سے بننے والا بگولہ اس کو اپنی لپیٹ میں لے گیا، اور اس شخص کی جان چلی گئی، جس کی عمر حکام نے 53 برس بتائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں بگولے اور طوفان سے گاڑیاں اڑتی رہیں، بڑا نقصان
شہر کے مئیر نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں، واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اٹلی کے کئی علاقے ان دنوں شدید بارشوں اور طوفان کی زد میں آئے ہوئے ہیں۔