چور ہو تو ایسا، جیسا اٹلی کے شہر میں دیکھنے میں آیا 

0

روم: چور ہو تو ایسا، اٹلی میں ایک شخص نے پہلے لوٹا اور  پھر جاتے ہوئے ایسا کام کیا، کہ جو ناراض ہوئے تھے، وہ انہیں خوش کرکے چلا گیا، اب پولیس کو اس انوکھے ملزم کی تلاش ہے، پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اٹلی کے شہر بلونیا میں یہ انوکھی واردات ہوئی ہے، جہاں چہرہ ڈھانپا ملزم ادویات کے ایک اسٹور میں پہنچا، اور عملے  سے کہا کہ جو کچھ ہے، اس کے حوالے کردیا جائے، جس پر عملے نے اسٹور میں موجود 300 یورو اس کے حوالے کردئیے، رقم ملنے کے بعد فوری فرار ہونے کے بجائے ملزم ایک لمحہ کے لئے رکا، اس نے کچھ سوچا اور پھر لوٹی گئی رقم واپس عملے کو لوٹا دی، اس کے ساتھ عملے سے معذرت بھی کی اور وہاں سے باہر نکل گیا۔

اطالوی خبرایجنسی کے مطابق کارا بیری پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، اور اس کے ذریعہ ملزم کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں واردات کیلئے آیا چور معذرت کرکے واپس چلا گیا

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ایسی ہی واردات دیکھنے میں آئی تھی، جس میں ایک چور نے گھر کے مالک کی نظر میں آنے پر نہ تو چوری کی اور نہ ہی کوئی ہیرا پھیری کرنے کی کوشش کی، بلکہ شریف چور ہونے کا ثبوت دیا، اور معافی مانگ پر چلتا بنا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.