یورپی پرواز میں کئی مسافر اچانک بے ہوش ہونے پر کھلبلی

0

برسلز: ارے یہ کیا ہوا، ایک یورپی ملک سے دوسرے یورپی ملک جانے کے لئے اڑنے والی پرواز کے کئی مسافر اچانک ایک ایک کر کے بے ہوش ہونے لگے، جس پر کھلبلی مچ گئی، طیارے کا عملہ بھی پریشان ہوگیا، ائر لائن کی پرواز میں 180 مسافر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر کولوں سے یونانی جزیرہ رہوڈز جانے والی پرواز میں پیش آیا ہے، ’’دی ایوی ایشن ہیرالڈ ‘‘ کی رپورٹ کےمطابق ترکی سے تعلق رکھنے والی ائرلائن ’’کو رینڈن‘‘ corendon کی پرواز میں 180 مسافر سوار تھے، جرمن شہر کولون سے پرواز بھرنے کے بعد جب بوئنگ 737 طیارہ اپنی پرواز کو ہموار کررہا تھا، اس دوران سب سے پہلے طیارے میں سوار ایک خاتون واش روم میں بے ہوش گئی ، اس وقت طیارہ کو پرواز کئے کچھ ہی وقت ہوا تھا ، اور وہ جرمن حدود میں ہی موجود تھا، خاتون کو ابھی سنبھالنے کی کوشش ہورہی تھی کہ نشست پر بیٹھا ایک مرد مسافر بھی اچانک بے ہوش ہوگیا، جس پر کھلبلی مچ گئی ، خوش قسمتی سے طیارے میں ایک ڈاکٹر اور نرس بھی موجود تھے، انہوں نے بے ہوش ہونےوالے دونوں مسافروں کو طبی امداد دینے کی کوشش کی ، جبکہ طیارے کا عملہ بھی فرسٹ ایڈ باکس سمیت ان مسافروں کے پاس پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:طیارہ لاکھوں روپے میں بکنے پر بھی پی آئی اے حکام خوش

تاہم اس وقت مسافروں میں تشویش پھیل گئی ، جبکہ د و سے تین مزید مسافر بھی دیکھتے ہی دیکھتے بے ہوش ہوگئے، اس پر طیارے کے عملے نے فوری طور پر ائر کنڈیشنگ نظام کو ری سیٹ کیا،

جس کے بعد ان مسافروں کی حالت سنبھلنے لگی، جبکہ مزید بھی کوئی مسافر متاثر نہ ہوا، ائر لائن کا کہنا ہے کہ صرف 4 مسافر متاثر ہوئے تھے، اور انہیں طیارے میں موجود ڈاکٹر اور نرس نے طبی امداد دی ، ڈاکٹر نے صور ت حال کو تسلی بخش قرار دیا ، جس کی وجہ سے پرواز واپس نہیں موڑی گئی ، بلکہ اس نے اپنی منزل تک سفر محفوظ انداز میں مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اطالوی خاتون غلط طیارے میں بیٹھنے سے کہاں سے کہاں پہنچ گئی

ائر لائن کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد انہوں نے طیارہ کا مینٹینس ریکارڈ چیک کیا ہے، اور اس میں سب کچھ معمول کے مطابق پایا گیا ہے، جبکہ اسی طیارے نے رہوڈز سے واپس کلون کا بھی سفر کیا ، اور یہ پرواز بھی معمول کے مطابق رہی ، یہ واقعہ یکم اکتوبر کو پیش آیا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.