اٹلی میں ایشیائی تارک وطن اپنی کزن کے پیچھے پڑگیا، انجام کیا ہوا؟

0

روم: اٹلی میں ایشیائی تارک وطن اپنی کزن کے پیچھے پڑگیا، گھر میں تنگ کرنے اور پیسے بٹورنے کے باوجود اس کی تسلی نہ ہوئی، اور اس کے پیچھے کام پر بھی پہنچ گیا، اور اسے دھمکانے کے لئے ہاتھ میں ایک چیز بھی لے گیا، یہ واقعہ ناپولی میں پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی شہر ناپولی کے TERZIGNO نامی قصبے میں ایک بنگالی تارک وطن اپنی کزن کے ساتھ کئی سالوں سے ایک ہی گھر میں رہ رہا تھا، بنگالی تارک وطن کی عمر 38 برس اور اس کی کزن خاتون 30 برس کی ہے، بنگالی تارک وطن اپنی کزن کے ساتھ بدسلوکی تو کرتا ہی تھا، تاہم بنگالی تارک وطن نے اب اپنی کزن کے مال پر بھی نظریں جمالی تھیں، اطالوی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالےسے بتایا ہے کہ پہلے گزشتہ ہفتہ اس تارک وطن نے گھر میں اپنی کزن سے لوٹ مار کی، جسے وہ پی گئی، تاہم بنگالی تارک وطن نے اس پر بس نہیں کیا۔

بلکہ وہ گزشتہ روز مزید مال بٹورنے کے لئے اس کی دکان پر پہنچ گیا، اور اس سے پیسے دینے کا مطالبہ کیا، وہ اپنی کزن کو ڈرانے کے لئے ہتھوڑا بھی ساتھ لے گیا تھا، صورت حال کو بھانپتے ہوئے اس کی کزن دکان سے فرار ہوگئی اور سیدھا پولیس کے پاس جاکر رپورٹ کردی، جیسے ہی بنگالی تارک وطن کو پتہ چلا کہ اب معاملہ بگڑ گیا ہے، اور بات پولیس تک پہنچ گئی ہے، تو اس کی ساری بدمعاشی ہوا ہوگئی، اور وہ اس فیکٹری میں جا کر چھپ گیا ، جہاں وہ کام کرتا تھا، تاہم کارابیری پولیس نے اسے تلاش کرلیا اور وہ ہتھوڑا بھی برآمد کرلیا، جسے وہ خاتون کو ڈرانے کے لئے لے کر گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.