طیارہ لاکھوں روپے میں بکنے پر بھی پی آئی اے حکام خوش

0

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ائرلائن نے ایک طیارہ لاکھوں روپے میں فروخت کردیا، لیکن اس پر ائر لائن کے حکام خوش اور مطمئن بھی ہیں، کیوں کہ یہ ایک ناکارہ طیارہ تھا، جو اڑنے کے قابل نہیں رہا تھا، طیارے کے لئے نیلامی 8 لاکھ 40 ہزار سے شروع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت ائرپورٹ پر کھڑا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ نیلام کیا گیا ہے، یہ طیارہ اب ناکارہ ہوچکا تھا، اس لئے اسے گلگت میں ہی کھڑ ا کردیا گیا تھا، طیارے کا انجن اور دیگر پرزے پہلے ہی اسکریپ ڈیلر کو دئیے جاچکے تھے، جن کا وزن 400 کلو بنا تھا، اب اس چھوٹے طیارہ کی باڈی ہی رہ گئی تھی، جسے نیلام کیا گیا ہے، طیارے کے لئے نیلامی 8 لاکھ 40 ہزار سے شروع ہوئی، لیکن اس کا اختتام 83 لاکھ پر جا ہوا، اورمقابلے کی وجہ سے پی آئی اے کو 10 گنا زیادہ قیمت مل گئی، جس پر پی آئی اے حکام خوش تھے۔

طیارہ کی باڈی اتنی مہنگی خریدنے والا اس کا کیا استعمال کرے گا، فوری طور پر تو اس حوالے سے کچھ سامنے نہیں آیا، تاہم زیادہ امکان ہے، کہ وہ طیارے کی باڈی کو بطور ہوٹل استعمال کرسکتا ہے، اور طیارے کو کہیں پارک کرکے گلگت آنے والے سیاحوں کے لئے توجہ کا مرکز بنا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.