ڈیپورٹ کرنے کیخلاف تارک وطن کا احتجاج کام کرگیا

0

ڈبلن: یورپی ملک میں تارک وطن نے ڈیپورٹ کرنے کے خلاف احتجاج کام کرگیا، تارک وطن نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی تھی، طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کرنا پڑگیا، تاہم بالاخر اسے اپنے مقصد میں کامیابی مل گئی، جس کے بعد اس نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ میں مقیم بھارتی شہری ندیم حسین وہاں سے بے دخلی کے خدشے پر خوف کا شکار تھا، اور اس نے 9 روز سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی تھی، ندیم حسین کا کہنا تھا کہ اگر وہ بھارت واپس گیا، تو اسے قتل کردیا جائے گا، جہاں بھارتی ریاست مغربی بنگال میں 2018 میں اس کے والدین کو بھی مسلم کش فسادات میں قتل کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک میں ننھے تارک وطن کو ڈیپورٹ کرنے کی کوشش پر شور مچ گیا

یہ بھی پڑھیں: ڈیپورٹ ہونے سے بچنے کیلئے تارکین کو نیا طریقہ مل گیا

بھوک ہڑتال کی وجہ سے ندیم حسین کی حالت خراب ہوگئی تھی، جس پر اسے آئرلینڈ کے شہر کارک کے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ تاہم اب ندیم کو قانونی ٹیم نے یقین دہانی کرادی ہے، کہ اسے آئرلینڈ سے ڈیپورٹ نہیں کیا جائے گا، جس پر جمعہ کو اس نے بھوک ہڑتال ختم کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.