پاکستانی نوجوان کی بہادری نے اطالوی لڑکی کو حملے سے بچالیا

0

روم: اٹلی میں پاکستانی تارک وطن نوجوان کی بہادی نے اطالوی خاتون کو بچا لیا، خاتون نے نشے میں دھت شخص سے بچنے کے لئے مدد مانگی تو پاکستانی نوجوان اس کی مدد کو آگے آگیا، اور یوں خاتون کی عزت اور جان دونوں محفوظ رہیں، یہ واقعہ اٹلی کے علاقے مونزا میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے مونزا میں Seveso کے علاقے میں ریجنل ٹرین میں سفر کے دوران نوجوان اطالوی لڑکی اس وقت مشکل میں پڑگئی، جب اس کے ساتھ موجود نشے میں دھت مسافر نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک تارک وطن نے اس کی طرف گھور کر دیکھنا شروع کردیا، اطالوی خاتون اصل میں موبائل فون استعمال کررہی تھی، جس پر نشے میں دھت تارک وطن یہ سمجھا کہ وہ اس کی ویڈیو بنا رہی ہے، نائیجیرین نے اس شبہ پر اطالوی خاتون کو دھمکانا شروع کردیا، اور اس کی طرف بڑھنے لگا، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ نائیجیرین تارک وطن پہلے بھی اس طرح کے واقعات میں ملوث رہ چکا ہے۔

اس موقع پر اطالوی لڑکی نے مسافروں سے مدد کی اپیل کی کہ اسے نشے میں دھت نائیجیرین سے بچایا جائے، جس پر ٹرین میں موجود 19 سالہ پاکستانی نوجوان اس کی مدد کو آگیا، اور اس نے ایک طرف تو نائیجیرین سے اطالوی لڑکی کو بچایا، اور دوسری جانب پولیس کو بھی کال کردی، بعدازاں اطالوی لڑکی اسٹیشن پر اتر کر چلی گئی، جبکہ پولیس نے ٹرین سے اترتے ہی نائیجیرین کو بھی گرفتا ر کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.