تارکین کو روکنے کیلئے جرمن انتہاپسند گروپ کے ارکان پولش سرحد پر پہنچ گئے

0

برلن: بیلاروس سے پولینڈ کے راستے جرمنی آنے والے تارکین کی تعداد بڑھنے پر جرمن دائیں بازو کے سخت گیر گروپ نے سخت احتجاج کیا ہے، اور احتجاجی کارکن پولینڈ کی سرحد تک مارچ کرتے ہوئے پہنچ گئے، گروپ کے ارکان نے پیپر اسپرے، لاٹھیاں اور خنجر بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بیلاروس کی جانب سے یورپی ممالک سے اختلافات پر مختلف ملکوں کے غیر قانونی تارکین کو یور پ کی جانب دھکیلنے کی پالیسی سے جرمنی سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے، اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پولینڈ سے جرمنی میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین داخل ہوئے ہیں، جس پر جرمن حکومت بھی تشویش کا شکار ہے، تاہم اب دائیں بازو کے سخت گیر جرمن گروپ کے 50 سے زائد ارکان نے بھی تارکین کی آمد کے خلاف مارچ کیا ہے، اور وہ پولینڈ کی سرحد پر پہنچ گئے، اور تارکین کو روکنے کا مطالبہ کیا، جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ اس گروپ کے کچھ ارکان نے پیپر اسپرے، لاٹھیاں اور خنجر بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

پولیس نے ان لوگوں کو روک کر یہ ساری چیزیں لے لیں، اور پولینڈ کی سرحد سے واپس بھیج دیا، دوسری طرف دائیں بازو کے سخت گیر گروپ کے مارچ کے جواب میں دوسرے لوگوں نے بھی مظاہرہ کیا ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ ہم ریجن کو انتہا پسندوں کے ہاتھ میں نہیں جانے دیں گے، انہوں نے کہا کہ پناہ انسانی حق ہے، اور ہم تارکین کے اس حق کی حمایت کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.