گاڑیوں میں چھپ کر یورپ آنے کی کوشش کرنے والوں کا المناک انجام

0

ایتھنز: گاڑیوں میں چھپ کر یونان سے یورپ کے زیادہ خوش حال ممالک آنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن دو مختلف ملکوں میں حادثات کا شکار ہوگئے ہیں، جن میں جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں، ایجنٹوں کے ذریعہ گاڑیوں میں چھپ کر آنے کی کوشش کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق یونان سے زیادہ خوش حال یورپی ممالک کا رخ کرنے والے تارکین وطن گاڑیوں میں چھپ کر بلقان کے ممالک کی سرحدیں عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایسی ہی ایک کوشش میں یونان سے 10 تارکین ایک گاڑی میں چھپ کر سربیا کی طرف آرہے تھے کہ رات کے وقت ان کی گاڑی الٹ گئی ، یونانی پولیس کے مطابق یہ حادثہ تھیسلونکی شہر کے قریب رات کے وقت پیش آیا ہے، تارکین کو لانے والے سات سیٹر وین ایک کھائی میں جاگری، جس پر وہاں سے گزرنے والی دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز نے ایمرجنسی سروس کو اطلاع دی، حادثے میں ایک تارک وطن ہلاک اور باقی 9 زخمی ہوگئے ہیں،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہر تارک وطن نے سربیا کی سرحد تک پہنچنے کےلئے 150 یورو دئیے تھے۔

دوسرا حادثہ

ہنگری اور آسٹریا کی سرحد پر آسٹریا کے اہلکاروں نے ایک گاڑی کو پکڑا ہے، جس میں 30 تارکین چھپا کر لائے جارہے تھے، حکام کے مطابق گاڑی کو مشکوک سمجھ کر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور گاڑی سے اتر کر فرار ہوگیا، بعدازاں گاڑی کی تلاشی لی گئی، تو اس میں 30 کے قریب تارکین موجود تھے، جن میں سے دو کی موت واقع ہوچکی تھی، جن کی عمریں 25 سے 30 برس کے درمیان ہیں، تاہم ان کی شہریت کا علم نہیں ہوسکا۔یہ واقعہ منگل 19 اکتوبر کو پیش آیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.