اٹلی میں جعلسازی سے ورک پرمٹ دلوانے والا گروپ پکڑا گیا

0

روم: اٹلی میں دو نمبری اور جعل سازی کے ذریعہ ورک پرمٹ دلوانے والا گروہ پکڑا گیا ہے، جن سے بھاری رقم بھی برآمد ہوئی ہے، حکام کے مطابق بظاہر یہ کالا دھن ہے، جو جعلسازی کے ذریعہ حاصل کیا گیا تھا، گروہ کو غیر ملکی چلا رہے تھے، جنہیں کچھ دوسرے لوگوں کی مدد بھی حاصل تھی۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی ریجن تسکونی کے علاقے’’پراتو‘‘ میں جعلی دستاویزات کے ذریعہ غیرملکیوں کو ورک پرمٹ دلوانے والا گروپ بے نقاب ہوگیا ہے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق چینی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ذریعہ جعلی اور فرضی دستاویزات تیار کرکے غیرملکیوں کو ورک پرمٹ دلوانے میں مدد کی جاتی تھی، اس آپریشن میں ایسے 210 کیس سامنے آئے ہیں، جن میں چینی باشندے اور مقامی ڈیٹا پراسیسنگ کمپنیوں کے لوگ ملوث ہیں، ان 210 میں سے 83 غیر ملکیوں کو تو وہ کمپنیاں پیپر دے رہی تھیں، جو فرضی اور صرف کاغذات پر موجود ہیں۔

حکام کے مطابق چھاپے میں ڈھائی لاکھ یورو، سونے کی چار ڈلیاں بھی برآمد کی گئی ہیں، حکام کے مطابق بظاہر یہ کالا دھن ہے، جو جعلسازی کے ذریعہ حاصل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں جعلی پرمٹ دینے والا گروپ پکڑا گیا، پاکستانیوں سے کیا تعلق نکلا؟

خیال رہے کہ چند ماہ قبل بھی اٹلی سے غیر ملکیوں کو جعلی ورک پرمٹ جاری کرنے والا بڑا گینگ پکڑا گیا تھا، گینگ کا سربراہ پاکستانی تھا، گروپ کی جڑیں دو دیگر یورپی ملکوں تک پھیلی ہوئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.