امریکہ میں بھری ٹرین میں خاتون سے زیادتی

0

نیویارک: امریکہ میں چلتی ٹرین کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، ٹرین میں دوسرے مسافر بھی موجود تھے، تاہم کسی بھی مسافر نے سفاک شخص کو روکنے کی کوشش نہیں کی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق فلا ڈلفیا کے علاقے اپر ڈربی میں بدھ کی رات 10 بجے کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب چلتی ٹرین میں ایک شخص نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا، اس وقت ٹرین میں دیگر مسافر بھی موجود تھے، لیکن ان میں سے کسی نے خاتون کو بچانے یا ملزم کو روکنے کی کوشش نہیں کی، پولیس افسر ٹموتھی برن ہارڈٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کو رات 10 بجے ٹرین کمپنی کے ایک ملازم نے اطلاع دی کہ ٹرین میں ایک خاتون کے ساتھ کچھ برا ہوا ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی، اور اگلے اسٹیشن ٹرین کے پہنچنے کا انتظار کرنے لگی۔

جیسے ہی ٹرین اگلے اسٹیشن پر رکی تو پولیس نے متاثرہ خاتون کو تلاش کرلیا، اور اس کے ساتھ ہی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 35 سالہ فسٹن نوگی کو بھی گرفتار کرلیا گیا، انہوں نے کہا کہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ بہت مضبوط اعصاب کی مالک تھی، اور اس نے پولیس کو ساری تفصیلات سے آگاہ کیا، پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ٹرین میں اس وقت بہت سے مسافر سوار تھے، اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں مداخلت کرنی چاہئے تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.