کرونا پابندیوں کا خاتمہ: حرم اور مسجد نبوی میں روح پرور اجتماعات، اور کونسی پابندیاں ختم ہوئیں؟

0

ریاض۔ سعودی عرب کی حکومت نے بالاخر کرونا سے متعلق پابندیاں ختم اور نرم کردی ہیں، خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں نمازیوں کی تعداد اور صفوں میں فاصلہ رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طویل انتظار کے بعد سعودی حکومت نے کرونا سے متعلق کئی پابندیاں ختم اور کئی نرم کردی ہیں، جن میں سب سے اہم یہ اعلان ہے کہ اب خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سمیت مساجد میں نمازیوں کی تعداد کی کوئی پابندی نہیں ہوگی، اسی طرح نمازیوں کے درمیان فاصلہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے، ان پابندیوں کے خاتمے کے بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں نمازیوں کے روح پرور اجتماعات سامنے آئے ہیں، اور لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، اسی طرح سعودی حکومت نے کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کردی ہے، سعودی خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حکومت کی جانب سے ہوائی اڈوں کو بھی پوری گنجائش کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے،

اس حوالے سے سعودی سول ایوی ایشن حکام نے ہوائی اڈوں اور ائرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، تاہم اس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے ویکسین لگے ہونے کا اسٹیٹس بدستور ’’توکلنا ‘‘ ایپ سے چیک کیا جاتا رہے گا۔ سعودی حکومت نے ملک میں کرونا کی وبا کی صورت حال کنٹرول میں آنے کے بعد یہ فیصلے کئے ہیں، کھیلوں کے میدانوں میں بھی تماشائیوں کو پوری گنجائش کے مطابق میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.