پاکستان، ترکی کے درمیان زمینی راستے سے تجارت شروع، پہلا قافلہ استنبول پہنچ گیا

0

استنبول: پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم تجارتی سنگ میل ، دونوں ملکوں کے درمیان سڑک کے راستے تجارت کا آغاز ہوگیا، پہلا قافلہ کامیابی کے ساتھ ترکی پہنچ گیا، پہلا تجارتی قافلہ 10 روز میں ایران کے راستے 5 ہزار سے زائد کلو میٹر کا راستہ طے کر کے استنبول پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی کے دوستانہ تعلقات کی مثال دی جاتی ہے، اور اب ان تعلقات میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے، پاک ترک زمینی تجارت کا آغاز ہوگیا ہے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سامان کی نقل وحمل نہ صرف سستی ہوگی ، بلکہ وقت کی بھی بچت ہوگی، کراچی سے روانہ ہونے والا این ایل سی کا پہلا تجارتی قافلہ 10 روز میں ایران کے راستے استنبول پہنچ گیا ہے۔

این ایل سی ٹرک 28 ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوا اور 7 اکتوبر کو 5300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے استنبول پہنچا۔ ترکی میں پاکستانی سفیر سجاد قاضی اور اعلیٰ ترک حکام نے تجارتی قافلے کا استنبول پہنچنے پر استقبال کیا ۔پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی نے اس آزمائشی سفر کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد، تہران ،استنبول کےدرمیان زمینی راستے سے تجارت باہمی ترقی کے نئے راستے کھولے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.