اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات تھمنے نہ دیں، پھر نیا ریکارڈ

0

کراچی: اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں بھیجی جانے والی ترسیلات میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد مل رہی ہے، ستمبر میں بھی اوورسیز پاکستانیوں نے قوم کو خوش کیا ہے، اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں زیادہ زرمبادلہ ملک بھیجا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ستمبر میں موصول ہونے والی ترسیلات کا ڈیٹا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے گزشتہ ماہ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن عزیز میں بھیجے، جو اگست کے مقابلے میں 0.5 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 17 فیصد کے قریب اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں، ستمبر کی ترسیلات ملا کر جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی ترسیلات 8 ارب 4 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال کے اس عرصے سے 12 فیصد زائد ہیں۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ رقوم سعودی عرب سے دو ارب 20 لاکھ ڈالر بھجوائی گئی، متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے ایک ارب 54 لاکھ ڈالر بھیجے۔

یہ رفتار جاری رہنے کی صورت میں رواں مالی سال میں ترسیلات زر 32 ارب ڈالر سےتجاوز کرسکتی ہیں، جو ایک طرف تجارتی خسارہ پورا کرنے میں معاون ہوں گی، تو دوسری جانب روپے کو بھی سہارا ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.