روم: اٹلی سے پاکستان کو بڑا برآمدی آرڈر مل گیا، اطالوی کمپنیاں پاکستان سے کروڑوں روپے کے جوتے خریدیں گی، اطالوی تاجر مزید معاہدوں کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے، دونوں ملکوں کی کمپنیاں چمڑے کی صنعت مین تعاون بڑھانے کیلئے کام کریں گی، اٹؒی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں چمڑے کی مصنوعات کی نمائش میں شرکت کیلئے پاکستانی بزنس مینوں کا 30 رکنی وفد آج کل اٹلی کے دورے پر موجود ہے، جہاں وہ چمڑے کی صنعت سے متعلق اطالوی صنعتی اداروں کا دورہ بھی کررہا ہے، اس سے پہلے اٹلی نے لاہور میں جوتا سازی کی صنعت کی ترقی کیلئے پاک اٹلی فٹ وئیر ٹیکنالوجی سینٹر قائم کیا ہے، جہاں پاکستانی ہنرمندوں کو جوتا سازی کے جدید رجحانات کے بارے میں تربیت دی جارہی ہے، اس سینٹر کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیان بالخصوص جوتا سازی کی صنعت میں تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے، اٹلی کی کمپنیوں نے اس سئ پہلے پاکستان سے 21 ملین ڈالر کے جوتے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، اور اب پاکستانی تاجروں کے دورہ اٹلی کے دوران 21 ملین ڈالر کے مزید آرڈر پاکستان کو ملے ہیں۔
اٹلی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے پاکستانی اور اطالوی کمپنیوں کے نمائندوں سے روم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چمڑے اور اس سے بنے مصنوعات کی بڑی برآمدی مارکیٹ ہے، اسی طرح اٹلی یورپ بھر میں چمڑے سے بنی مصنوعات کا بڑا سپلائیر ہے، اور یوری یونین میں چمڑے کی استعمال ہونے والی ایک تہائی مصنوعات اٹلی کی تیار کردی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چمڑے کی صنعت میں دونوں ملکوں کا تعاون باہمی مفاد میں ہے، ہمیں مشترکہ منصوبے، ٹیکنالوکی ٹرانسفر اور نمائشوں سمیت وفود کے تبادلوں کے ذریعے تعاون کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چمڑے کی مصنوعات کی طمب بڑھ رہی ہے، پاکستان اس ضمن میں اٹلی کو تعاون فراہم کرسکتا ہے،
یہ بھی پڑھیں:اٹلی کی کمپنی خیبر پختون خواہ میں بڑی سرمایہ کاری کریگی، معاہدہ پر دستخط
انہوں نے اتلی کی جوتا سازی سے متعلق اٹالین فٹ ویئر مینو فیکچرر ایسویسی ایشن اور اٹالین ٹینرز ایسویسی ایشن کو دعوت دی کہ وہ پاکستان وفود بھیجیں، جہاں ان کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں، اس موقع پر اٹالین ٹینرز ایسوسی ایشن کے صدر فیبریزو نوتی نے کہا کہ اٹلی پاکستان کو اہم مارکیٹ سمجھتا ہے، چمڑے کی مصنوعات کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کیلئے پاکستان وفود بھیجے جائیں گے۔