پاکستان میں جدید پورپی گاڑیاں چلانے کو ملیں گی، پلانٹ لگنا شروع

0

کراچی: یورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوش خبری، اب انہیں پاکستان میں بھی جدید یورپی گاڑیاں چلانے کو ملیں گی، ایک بڑی یورپی کمپنی نے پاکستان میں پلانٹ لگانا شروع کردیا ہے، کمپنی کی کاریں اور SUVs پاکستان میں دستیاب گاڑیوں سے زیادہ جدید اور محفوظ بتائی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یورپی کمپنی کی جدید کاریں اور ایس یو وی جیپیں جلد چلانے کو ملیں گی، یورپ کی بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنی واکس ویگن نے پاکستان میں گاڑیوں کی اسمبلنگ کا کارخانہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، واکس ویگن نے حب بلوچستان میں پریمیئر موٹرز لمیٹڈ کے ذریعے پلانٹ لگانے کا کام شروع کردیا ہے، اس پلانٹ میں سالانہ تیس ہزار ویکس ویگن اور سکوڈا (SKODA) کاریں اور SUV جیپیں تیار کی جائیں گی،   پلانٹ پر جولائی سے ہی کام شروع کیا جا چکا ہے، اور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اسے تیزی سے مکمل کر رہی ہے، جس کے بعد جلد ہی گاڑیوں کی اسمبلنگ کا کام شروع کردیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق 2023 میں ان کی کی گاڑیاں سڑکوں پر نظر آنا شروع ہوجائیں گی، اور پاکستانی صارفین کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔ کمپنی نے اپنے پلانٹ کی فنانشل کلوزنگ کیلئے معروف اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیتڈ کو ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔ واکس ویگن کے علاوہ فرانسیسی کمپنی PSA بھی پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کی تیاری کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.