کینیڈا کے الیکشن میں پنجابی امیدواروں کی جیت کی دھوم

0

مونٹریال: کینیڈا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں وہاں مقیم پنجابیوں نے دھوم مچادی، دو چار چھ نہیں بلکہ ایک درجن سے بھی زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے، کینیڈا کی ختم ہونے والی پارلیمنٹ میں موجود تقریباً تمام پنجابی ارکان بھی دوبارہ منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے سب سے زیادہ اوورسیز شہری جو بیرون ملک بالخصوص مغربی ممالک آباد ہیں، ان کی اکثریت پنجابی بولنے والوں کی ہے، اور اب ان کی دوسری اور تیسری نسلیں مغربی ممالک کے سیاسی دھارے کا بھی حصہ بن رہی ہیں، ان میں برطانیہ اور کینیڈا سرفہرست ہیں، برطانیہ میں پاکستانی پنجاب اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے ارکان منتخب ہوتے آرہے ہیں، تو کینیڈا میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بالخصوص سکھ سیاسی جگہ تیزی سے بنا رہے ہیں، کینیڈا میں ہوئے الیکشن میں اس بار 16 پنجابی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جن کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے، ان میں سے 14 وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ ایک کا تعلق اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی اور ایک نیو ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔

موجودہ حکومت میں شامل تینوں پنجابی وزرا بھی دوبارہ کامیاب ہوئے ہیں، اور انہوں نے اپنی سیٹیں جیت لی ہیں، پنجابی امیدواروں میں جیتنے والوں میں نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جگ میت سنگھ شامل ہیں، جو برٹش کولمبیا میں اپنی سیٹ دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.