اٹلی میں تارکین کی ایک اور کھیپ پہنچ گئی ، مختلف ملکوں سے تعلق نکلا
روم: اٹلی میں تارکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایک بار پھر تارکین وطن کی مزید کھیپ پہنچی ہے، جن میں مختلف ملکوں کے شہری شامل ہیں، جو تارکین وطن پہنچے ہیں، ان میں 18 برس سے کم عمر تارکین وطن بھی شامل ہیں، نئی کھیپ مختلف کشتیوں کے ذریعہ آئی ہے،
تفصیلات کےمطابق اٹلی میں تارکین وطن کی آمد کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، اور ایک بار پھر کشتیوں کے ذریعہ 108 تارکین وطن اٹلی پہنچے ہیں، جن میں مصری، شامی، نائیجیرین، لیبیا اور تیونس کے شہری شامل ہیں، حکام کے مطابق یہ تارکین جمعرات اور جمعہ کو مختلف گروپوں میں پہنچے ہیں، ان میں سے 7 تیونسی ایک کشتی میں پہنچے، جنہیں رات کے وقت کارابیری پولیس نے پکڑا، اس کے علاوہ ایک اور کشتی میں خاتون سمیت 87 تارکین کی آمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی کے قریب تارکین کی کشتی ڈوبنے لگی، موت سامنے تھی، لیکن پھر معجزہ ہوگیا
کوسٹ گارڈ نے بھی لمپاڈسیا جزیرے کے جنوب میں ایک چھوٹی کشتی کو روکا، جس میں 14 مصری سوار تھے، حکام کا کہنا ہے کہ نئے تارکین میں دو کم عمر بچے بھی شامل ہیں، بچوں کے علاوہ دیگر تارکین کو جہاز پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تارکین سمندری راستے کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اس دوران کئی حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں، چند روز قبل بحیرہ روم میں تارکین کی ایک کشتی ڈوبنے سے 86 تارکین ہلاک ہوگئے تھے۔