اٹلی کے قریب تارکین کی کشتی ڈوبنے لگی، موت سامنے تھی، لیکن پھر معجزہ ہوگیا

0

روم: یورپ آنے کی کوشش میں تارکین وطن کی دو کشتیاں اٹلی کے جزیرے کے قریب پہنچ کر ڈوبنے لگیں، کشتیوں میں پانی بھر گیا، اور ان پر سوار تارکین وطن کو یہ یقین ہونے لگا کہ اب وہ زندہ نہیں رہیں گے، سمندر بھی خراب موسم کی وجہ سے بپھرا ہوا تھا، لیکن پھر معجزہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ممالک سے کشتیوں کے ذریعہ یورپ آنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی دو کشتیاں لمپاڈسیا جزیرے کے قریب واقع ایک چھوٹے سے ویران اطالوی جزیرے کے پاس پہنچ کر ڈوبنے لگیں، ان میں پانی بھر گیا، جس کی وجہ سے ان پر سوار تارکین وطن کو ڈوبنے کا خطرہ محسوس ہونے لگا، اس وقت سمندر بھی خراب موسم کی وجہ سے بپھرا ہوا تھا، تاہم اس موقع پر ان کے پاس اطالوی کوسٹ گارڈ کی مدد پہنچ گئی، اور انہیں بچالیا گیا۔

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ 125 تارکین وطن جن میں 20 کم عمر ہیں، بہت بری حالت میں تھے، اور جب انہیں بچایا گیا تو ذہنی طور پر صدمہ کی حالت میں تھے، اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے امدادی آپریشن میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور اس کے لئے غوطہ خوروں کی ضرورت بھی پڑی، اب ان تارکین کو لمپاڈسیا کے ریسیپشن سینٹر میں پہنچادیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.