سیالکوٹ، کھاریاں موٹروے کی تعمیر کیلئے آخری کارروائی بھی مکمل ہوگئی 

0

کھاریاں: سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کے لئے آخری سنگ میل بھی عبور کرلیا گیا، منصوبے کا ٹھیکہ پہلے ہی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو دیا جاچکا ہے، اور زمین کی خریداری کا عمل بھی شروع ہونے جارہا ہے، منصوبے کی تکمیل سے اوورسیز پاکستانیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کھاریاں موٹروے جسے بعد میں اسلام آباد تک توسیع دے دی جائےگی، تعمیر کے مرحلے میں داخل ہونے کے قریب ہے، 27 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے اس چار لین موٹروے کے لئے ایف ڈبلیو او نے بولی میں ٹھیکہ حاصل کیا تھا، اور منصوبہ کے لئے اراضی کی خریداری کا عمل بھی شروع ہونے جارہا ہے، اب  منصوبے پر کام کے آغاز کے لئے آخری سرکاری کارروائی بھی مکمل ہوگئی ہے، اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے اجلاس میں منصوبے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔

سیالکوٹ کھاریاں موٹروے 69 کلومیٹر طویل ہوگا، اور اس کے ذریعہ جی ٹی روڈ پر واقع  کھاریاں، سرائے عالمگیر، جہلم، لالہ موسیٰ اور آگے منڈی بہاؤالدین تک کے لوگوں کو سیالکوٹ اور لاہور جانے کے لئے موٹر وے کی سہولت حاصل ہوجائے گی، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سیالکوٹ اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر موٹر وے کے ذریعہ آسان رسائی کا راستہ بھی کھل جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.